اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حاجی محمد عیسی، غازی علی الضاوی اور علی حسن ابراہیم نامی حزب اللہ کے تین شہداء کی بدھ کے روز جنوبی لبنان میں تدفین ہوئی۔ شام کے علاقے قنیطرہ پر اتوار کے روز صیہونی حکومت کی جارحیت میں حزب اللہ کے متعدد کمانڈر اور اہم افراد منجملہ محمد عیسی ابو عیسی، شہید عماد مغنیہ کے بیٹے جہاد عماد مغنیہ، عباس ابراہیم حجازی، محمد علی حسن ابوالحسن، غازی علی ضاوی اور علی حسن ابراہیم شہید ہوگئے تھے- دوسری جانب لبنان اور علاقے کی بیشتر سیاسی شخصیات نے جنوبی بیروت میں حزب اللہ لبنان سے اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ہے- درايں اثنا لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ولید جنبلات کی جانب سے ایک وفد، لبنان کی سلامتی کے امور کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیر عباس ابراہیم، لبنان و فلسطین کی مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور اہم شخصیات اور اسی طرح تحریک امل اور مختلف گروہوں کے نمائندے، نیز ذرائع ابلاغ سے وابستہ مختلف شخصیات بھی موجود تھیں-




























.......
/169